عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کیس کی ورچوئل سماعت یکم دسمبر کو ہوگی

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ہوگی ،پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے کیس کی عالمی ثالثی عدالت میں سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے، عمر اکمل اپیل کیس کی سماعت یکم دسمبر کو ورچوئل ہوگی۔زرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کوئنز کونسل سے ایک ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کردیا ہے، ثالثی عدالت ہی اپیل کیس کا فیصلہ سنائے گی، مدت طے نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورچوئل سماعت کے لئے درخواست کی تھی، کرکٹر عمر اکمل کی پبلک میں سماعت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی، ورچوئل سماعت کی وجہ سے پی سی بی کے اخراجات نہیں ہوں گے۔اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرعمر اکمل کو 3 سال کی پابندی کی سزا ہوئی تھی، آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کی تھی۔پی سی بی نے سزا میں کمی کے بعد ثالثی عدالت سے رجوع کیا، عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا برقرار رکھنے پر ثالثی عدالت میں اپیل کی۔یاد رہے کہ 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔