دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ’ معظم کی تباہ کن بولنگ رنگون والا کی تیسری فتح

95

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رنگون والا سی سی نے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر معظم علی کے طوفانی اسپیل صف 6 رنز کے عوض4 کھلاڑیوں نشانہ بنانے کی بدولت حریف ٹیم فردوس الیون س سی کو 9 وکٹوں مات دے کر دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں میں تیسری کامیابی سمیٹ لی۔قائد اعظم پارک اسٹیل ٹائون کرکٹ گرائونڈ پر فردوس الیون سی سی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پوری ٹیم صرف 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ طحہ خان 21 رنز کے علاہ کوئی اور بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ میڈیم پیسر معظم علی  نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 6 رنز کے عوض حریف فردوس الیون کے 4 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، خوشحال خان خٹک نے2 اور محمد جنید نے7 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں رنگون والا سی سی نے مطلوبہ آسان ہدف 56 رنز صرف ایک وکٹ کے خسارے پر حاصل کرلیا۔آصف خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہویے ناقابل شکست 42 رنز  کی ذمددارانہ بار ی 6 چوکے اور چھکے لگائے، رضوان قریشی نے ناٹ آئوٹ 14 رنز بنائے۔ محمد احمر نے محمد جیند کی گرنے والی واحد وکٹ 15 رنز کے عوض حاصل کی۔