قومی انڈر 19 سہ روزہ میچ میں سینٹرل پنجاب کے محمد وقاص کی شاندار سنچری

172

لاہور (جسارت نیوز)قذافی اسٹیڈیم میں میچ میں محمد وقاص اور کپتان محمد حریرہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنزبنالیے ۔ محمد وقاص 21 چوکوں کی مدد سے 124 رنز بناچکے ہیں۔ ارحم نواب 18 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کی دعو ت پر سینٹرل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے والے کپتان محمد حریرہ نے 127 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی۔ سدرن پنجاب کے اویس عباس اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مبصر خان کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت مریدکے کنٹری کلب میں میچ کا پہلا روز مبصر خان کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ناردرن کے نام رہا۔ ناردرن کو اپنی پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف سبقت حاصل کرنے کے لیے مزید 3 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 113 رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالیے۔ مبصر خان 58 اور کپتان رضا المصطفیٰ 29 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 33.4 اوورز میں 113 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ مبصر خان اور عادل ناز نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی۔ ناصر فراز 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں میچ کے پہلے روز سندھ نے بلوچستان کے 161 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 160 رنز بنالیے اور اس کی ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ غازی غوری 54 اور عدیل میو 19 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔ بلوچستان کے کبیر راج 2 وکٹیں حاصل کرچکے ۔ اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو عالیان محمود اور عدیل میو کی عمدہ بولنگ کی بدولت بلوچستان کی پوری ٹیم 161رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عالیان محمود نے 71 رنز کے عوض 4 جبکہ عدیل میو اور عاصم علی نے بالترتیب 24 اور 27 رنز دے کر 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بلوچستان کے کپتان ابراہیم سینئر 50 اور اوپنر حسیب اللہ 37 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔