قومی ہاکی چیمپئن شپ افتتاحی روز آرمی نے پولیس کو 9-1 گول سے ہرادیا

98

راولپنڈی( جسارت نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے پہلے روز5 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر جبکہ مہمان خاص جنرل (ر) اصغر نواز تھے.انکے ہمراہ پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ, خزانچی اخلاق عثمانی,سیلیکشن کمیٹی ممبران اولمپیئن ایاز محمود, اولمپیئن ناصر, اولمپیئن وسیم فیروز,ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,اولمپیئن رانا مجاہد علی ,ماڑی پیٹرولیم گیس کے لیفٹننٹ کرنل ر محسن علی خان بھی موجود تھے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی میزبانی میں ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں پی ایچ ایف پریمیئر ڈومیسٹک ایونٹ کو سپروائز کرنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک سے بہترین امپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز تعینات کئے گئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس شاندار قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لئے تورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سید ظاہر شاہ کو سونپی گئی ہیں جبکہ حسن اختر چوہدری، ڈاکٹر احسن تنویراور محمد یسین بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔ انٹرنیشنل امپائرز مینجر راشد بٹ کو اس ایونٹ کا امپائر مینجر متعین کیا گیا ہے ۔پہلا میچ پورٹ قاسم اور نیوی کے مابین کھیلا گیا جو پاکستان نیوی نے 2-6 گول سے جیت لیا۔ علی شیر اور نعمان جنجوعہ نے2,2 گول جبکہ اکبر علی اور عثمان علی نے ایک، ایک گول ا سکور کیا۔ پورٹ قاسم کی جانب سے سمیع اور حارث نے ایک، ایک گول ا سکور کیا۔ دوسرا میچ آرمی اور پولیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے ایک کے مقابلہ میں9 گول سے جیت لیا۔ پولیس کی جانب سے واحد گول بلاول نے اسکور کیا۔