وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم مستعفی

76

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم مستعفی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ساتھی نے استعفا دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد قاسم نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے
سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ شہزاد قاسم کوآرڈی نیشن آن مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ منزل ریسورسز کے معاون خصوصی تھے۔عمران خان نے اپنی کابینہ کے رکن کا استعفا منظور کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے شہزاد قاسم کا استعفا منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے رواں سال شہزاد قاسم کو معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقررکیا تھا، انہیں معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔ انہیں اس سے قبل قبل پیٹرولیم بحران کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔