کورونا کیخلاف رپورٹنگ: رپورٹر کو 2سال قید کی سزا

194

ابوظہبی کی فیڈرل اپیلٹ کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالے سے غلط خبرنشر کرنے والےمقامی ٹی وی چینل کےرپورٹر اور ایک غیرملکی شہری کیخلاف 2سال کی سزا کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹی وی کے ایک رپورٹر نے کورونا وائرس سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی ہلاکت کی خبر نشر کی تھی جس کی معاونت عرب ملک کےایک غیرملکی شہری نےبھی کی تھی ۔

اماراتی وزارت صحت کی جانب سے خبر کی تردید کی گئی تھی اور مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر اور غیر ملکی  شہری کے خلاف مقدمہ بھی قائم کیا گیا تھا۔

دوسری جانب عدالت نے دونوں کو 2 سال  قید کی سزا اور غیر ملکی شہری کےلیے ملک بدری کے احکامات جاری کیےتھے۔