سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم منصوبہ ہے، عاصم سلیم باجوہ

193

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری ملکی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر  کی ملاقات نونگ رونگ سے ملاقات کی ، جس میں پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاصم سلیم باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر چینی سفیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگی، پاکستان  چین کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کو تیا رہے۔

چینی سفیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعاون کا پائلٹ منصوبہ ہے،چین زرعی اور سماجی شعبوں میں تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔