سمتوں کا تیعن کرنے والا آلہ کس نے ایجاد کیا؟

221

قدیم سمندری مسافر ستاروں کی مدد سے سمندروں میں سمت کا تعین کرتے تھے لیکن دن میں یا ابر آلود راتوں میں یہ طریقہ کارگر ثابت نہیں تھا۔ اور اس لئے ایسے موقعوں پر دور سفر کرنا غیر محفوظ تھا۔

سمتوں کا تعین کرنے والا پہلا آلہ چینیوں نے 9 ویں اور 11 ویں صدی کے درمیان ایجاد کیا۔ یہ قدرتی طور پر مقناطیسی لوہے کا بنا ہوا تھا اور جس کی یہی خصوصیات کے حوالے سے وہ صدیوں سے مطالعہ کر رہے تھے۔

اوپر دی گئی تصویر چین کے ہان خاندان کے قدیم چینی کمپاس کا ایک نمونہ ہے۔ اس کے فورا بعد ہی یہ ٹیکنالوجی سمندری رابطے کے ذریعہ یورپی اور عربوں تک پہنچی۔ کمپاس نے سمندری مسافروں کو دور دراز مقامات تک بحفاظت لے جانے، بحری تجارت میں اضافے اور دریافتیں کرنے کے قابل بنایا۔