کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے، مراد علی شاہ

140

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا.

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے، ہمیں لوگوں کو پابند  کرنا ہوگا کہ ایس او پیز پر عمل کریں،

تشخیصی شرح بڑھ رہی ہے، اس وقت کورونا وائرس کراچی اور حیدرآباد میں بڑھ رہا ہے اورہر جگہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے تمام مذہبی مقامات پر ایس او پیز پر سختی سےعمل کروایا جائے اورجہاں ایس او پیز پر عمل نہ ہو وہاں سخت کارروائی کی جائے،

سید مراد علی شاہ نےسندھ کے تمام ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ تمام شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں، ریستورنٹس، فیکٹریز و دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے، اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوسکا تو ہم مزید سخت اقدامات کریں گے،

اجلاس میں وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم احمد بخش ناریجو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، سیکریٹری کالجز باقر نقوی، ڈاکٹر باری ، ڈاکٹر فیصل ، کور کمانڈر کے نمائندے  شریک ہوئے