کورونا کی دوسری لہر میں شدت، مزید 30 افراد جاں بحق، فعال کیسز 16 ہزار سے متجاوز

173

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 جبکہ 6,923 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 16,242 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343، پنجاب میں 105,856 ،بلوچستان میں 16,033، خیبرپختونخواہ 40,148، گلگت بلتستان میں 4,332، اسلام آباد میں 20,967 اور آزاد کشمیر میں 4,572 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,664، پنجاب 2,390، خیبرپختونخوا 1,287، اسلام آباد 231، گلگت بلتستان 92، بلوچستان 152 اورآزاد کشمیر میں 107 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 86 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 745  ٹیسٹ کے دوران 1,376 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 30 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 830  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 90 لاکھ 31  ہزار 12 افراد متاثر، 12 لاکھ 39 ہزار 608 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 49 لاکھ 83 ہزار 279 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔