شوگر کے مریضوں کیلئے ورزش ضروری کیوں؟

259

شوگر اُن امراض میں سے ایک ہے جس کا اب تک کوئی ٹھوس علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔ البتہ کئی ایسی احتیاطی تدابیر جن کو اپنا کر یا تو آپ شوگر کے مرض سے بچ سکتے ہیں یا مرض کے بعد کے مزید شدت پکڑنے پر قابو کرسکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کو عمومی طور پر ورزش کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آئیے آج ہم دیکھیں گے کہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ورزش میں کیا فوائد ہیں؟۔

1) خون میں شوگر کی شرح اور اس کے دورانیہ متوازن سطح پر رہتا ہے۔

2) جسم کو متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

3) دوائی کی صورت میں لی جانے والی انسولین کی مقدار میں کمی آسکتی ہے۔

4) توانائی اور جسمانی حرکت میں بہتری آتی ہے۔

5) خون کی گردش اچھی ہوتی ہے۔

6) دل کی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

7) بلڈ پریشر میں کمی۔

8) بڑھے ہوئے وزن کو گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

9) صحت بخش احساس ہوتا ہے۔

10) ڈپریشن میں کمی محسوس ہوتی ہے۔