دوڑنے اور اُڑنے والی کار رجسٹرڈ ہوگئی

192

ہالینڈ میں دوڑنے کے ساتھ ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھنے والے انوکھی کار کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

کار میں 2 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 4 سیلنڈر انجن لگائے گئے ہیں،کار کا وزن ایک ہزار 500 پونڈ ہے اور اسے اڑان بھرنے کے لیے 540 فٹ کے رن وے کی ضرورت ہو گی اور لینڈنگ کے لیے صرف 100 فٹ کا رن وے درکار ہو گا۔

کار کا ہینڈل موٹربائیک کی طرز کا بنایا گیاجبکہ اس کے ساتھ لگے پر فولڈ ہو جاتے ہیں،اس منفرد کار کو آئندہ برس فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا،کار کی قیمت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھی گئی۔

کار تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسے اب تک کار کی خریداری کے لیے 80 آرڈر مل چکے ہیں ۔

کار تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کئی سالوں کی محنت کے بعد ہم یہ کار تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔