جِلد، کھانسی اور زخم کیلئے شہد کی افادیت؟

329

شہد عام طور پر مختلف کھانے پینے اور مشروبات میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ قدرتی شیرینی صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد کی بھی حامل ہے۔

کھانسی:

شہد کھانسی کو کم کرنے میں بہترین مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ گلے کی سوزش میں بھی مفید ہے۔ ادرک کے رس کے چند قطرے لیں اور اس میں ایک چمچ شہد ملا دیں۔ اس کے بعد ہر رات کو سونے سے پہلے 1 چمچ پی کر سوئیں۔

زخم:

شہد کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل کی خصوصیات کسی بھی قسم کے ظاہری زخم کو مندمل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہاں تک کہ جسم کا کوئی حصہ اگر جلا ہو تو مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ شہد اس میں بھی زخموں کی افزائش کو روکنے کا سبب ہے۔

جِلد:

شہد آپ کی جلد کی صحت کو تقویت دینے میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ قدرتی موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے اور مہاسوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آپ شہد کی مدد سے گھریلو ماسک اور سکرب بھی تیار کرسکتے ہیں۔