انڈونیشا: آتش فشاں پھٹنے کے قریب، وارننگ جاری

170

انڈونیشا کے شہر یوگیاکارتا میں ایک آتش فشاں پھٹنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے جس کے ردِعمل ہیں آس پاس کے علاقوں کو کالی کروائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میراپی نامی آتش فشاں پہاڑ کی ذرخیز ڈھلوانوں پر آباد لوگوں کو مقامی حکام نے نکالنا شروع کردیا ہے۔

یوگیاکارتا کے آتش فشاں سائنس اور جیولوجیکل ادارے کے سربراہ ہانک ہمیدا نے خبردار کیا ہے کہ انڈونیشیا کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میراپی کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے آسمان و مقامی زمین پر گرم گیس کے بادل 5 کلومیٹر تک پھیل  سکتے ہیں۔

مقامی سیکورٹی کے ایک اہلکار ایڈی سوسنٹو کے مطابق دو گاؤں کے 300 کے قریب افراد جن میں زیادہ تر بوڑھے، حاملہ خواتین اور بچے ہیں، کو وسطی جاوا کے میگلانگ ضلع میں ہنگامی پناہ گاہوں میں لے جایا جاچکا ہے۔