تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی پر چینی بحران کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور پہنچے تو پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار ان کے استقبال کے لیے موجود نہ تھا البتہ قریبی دوست و عزیز انہیں لینے ایئرپورٹ آئے۔
اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے الزامات لگانا ، میں اپوزیشن کے کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہر سال علاج کے لیے ملک سے باہر جاتا ہوں، اس بار بھی گیا، فی الحال سفر کی تھکان ہے کچھ دن آرام کروں گا۔
Let me state for the record that JDW is NOT part of the petition against GOPb notification to start sugar Mills on 10th Nov. All of my mills, including those in Sind will start crushing on 10th. Will play my part in helping the Govt overcome the sugar shortage and price hike
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) November 6, 2020
بعداز اں ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے جہانگیرترین نے چینی بحران کے خاتمے کیلئےکردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میری تمام شوگرملز 10 نومبرسے کرشنگ کا آغاز کریں گی ،چینی بحران پرقابو پانے کیلئے کردارادا کروں گا، چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ ہماری شوگرملز10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں ہے۔