آرمی چیف کی معروف کوہ پیما ونیسا اوبرائن سے ملاقات

242

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف کوہ پیما ونیسا اوبرائن سے ملاقات کی، آرمی چیف نے ونیسا اوبرائن کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  ونیسا ابرائن بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں، ونیسا نے گہرے ترین چیلنجر ڈیپ تک رسائی حاصل کی، چیلنجر ڈیپ کا تعین انتہائی گہرائی میں جانے والے پیمانے کے ذریعے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ چیلنجر ڈیپ 10 ہزار 902 سے 10 ہزار 929 میٹر گہرائی میں واقع ہے، پاکستانی پرچم تھامے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی وینسا دنیا کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر ونیسا کا شکریہ ادا کیا۔