محل و وقوع کے مطابق خود کو ڈھالنے والی مچھلی

186

دنیا میں بےشمار حیوانات ہیں جن میں سے کچھ بےضرر اور کچھ زہریلے ترین ہیں۔ ان میں حشرات الارض، خشکی کے جانور، اور سمندری مخلوقات سبھی شامل ہیں۔

آج ایک ایسی مچھلی کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو اپنے آپ کو ماحول کے حساب سے ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا شمار خطرناک ترین زہریلی مچھلیوں میں بھی ہوتا ہے۔

مچھلی کا نام اسٹون فش ہے۔ یہ دنیا کی سب سے زہریلی مچھلیوں میں سے ایک ہے۔ اس میں اپنے محل و وقوع کے حساب سے اپنے آپ کو ڈھالنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اس کے جسم میں زہر کی تھیلیاں 13 ریڑھ کی ہڈیوں میں موجود ہوتی ہیں اور یہ اپنے شکار پر کم سے کم 0.015 سیکنڈ میں حملہ کرسکتی ہے۔ یہ مچھلی 24 گھنٹے پانی سے باہر بھی رہ سکتی ہے۔