چرس پینے کی اجازت کے لیے شہری عدالت پہنچ گیا

273

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں شہری چرس پینے کی اجازت کے لیے عدالت پہنچ گیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک شہری 10 گرم چرس پینے کی اجازت کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا اور درخواست دائر کردی.

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں جس پر درخواست گزار نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے اور اس سے ملک کی آمدن بڑھے گی اور ریونیو بنے گا.

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ملک کو ایسی آمدن نہیں چاہیے اور آمدنی بڑھانے کے اور بھی جائز طریقے ہیں.

عدالت نے شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کردیں، آپ کو چرس پینا ہے تو ان ممالک چلے جائیں، یہاں اجازت نہیں اور بتائیں آپ پر کتنا جرم عائد کی کیا جائے.