مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ،مزید 2 نوجوان شہید

255

سری نگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوان شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے پامپورہ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھی۔ حریت رہنمائوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کونہیں دبایا جاسکتا۔