ہری پور(اے پی پی)ہری پور میں جبری پل کے مقام پر کیری سوزوکی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت5افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی ہوگیا۔2سالہ بچی معجزانہ طورپر بچ گئی۔ مقامی افراد اورریسیکو1122کی ٹیم نے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ٹرامان سینٹر ہری پور منتقل کیا۔