ڈاکٹر حسن قریشی بڑے دانشوار اور محب وطن انسان تھے،ذکراللہ مجاہد

70

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امرا جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، ملک شاہد اسلم،افتخار احمد چودھری،اظہربلال،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چودھری محمود الاحد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان،عمر شہباز، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف نے پاکستان کے نامور صحافی،ممتاز ادیب، شاعر،کالم نگار،تحریک پاکستان کے کارکن اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مرحوم کیلیے دعا مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی نے نظریہ پاکستان اور قومی زبان اردو کی ترقی کیلیے ایک طویل جدوجہد کی جس کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن قریشی مرحوم بڑے دانشوار اور محب وطن انسان تھے جن کی ہر تحریر میں پاکستان سے محبت واضع محسوس کی جاسکتی ہے۔ایسے مثبت، پرعزم، مخلص شخص کا جانا ملک و قوم کیلیے بڑا نقصان ہے۔