کوئٹہ ،لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے قائم کمیشن کی سماعت جاری

89

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے کمیشن کی سماعت آج پانچویں روز بھی جاری رہی۔ کمیشن کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں جاری ہے آج کمیشن میں 10 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی۔ گزشتہ روز کیچ سے ایک شخص کا کیس لاپتا افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردیا گیا تھا جبکہ گزشتہ چار روز کے دوران 49 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت ہوگئی۔ کمیشن میں لاپتا افراد کے کیسزکی سماعت کل ہفتہ کے روز تک جاری رہے گی۔