چین کے ساتھ سرحدی تنازع بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے‘بپن راوت

69

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بھارت کا
سرحدی تنازع کسی بھی وقت بڑی لڑائی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔آن لائن خطاب میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کے کمانڈر سطح کے مذاکرات ہورے ہیں لیکن لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری نقل و حرکت یا معمول جھڑپ کو بڑی لڑائی میں تبدیل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا،بھارت چین کشیدگی کے باعث ہزاروں فٹ کی بلندی پر دونوں افواج پہلی بار سردیوں میں بھی آمنے سامنے رہیں گی۔