کیا ایسپرین کوروناوائرس سے متعلق پیچیدگیوں کو حل کرسکتی ہے؟ تحقیق

182

برطانیہ میں درد کش دوا ایسپرین کو کوروناوائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر جانچا جائے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی ماہرین کا ایسپرین کو بطور کوروناوائرس کے علاج کیلئے جانچنے کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کا اندازہ کیا جاسکے کہ اس سے مریضوں میں خون کے جمنے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیم ایسپرین جو کہ خون پتلا کرنے کے طور پر استعمال ہوتی ہے کو دیکھا جائے گا کہ آیا دوائی کوروناوائرس مرض میں خون کے جمنے کے روکنے میں کامیاب ہوسکتی ہے یا نہیں۔