چین نے 6 جی ٹیکنالوجی متعارف کروادی

355

چین نے دنیا کا پہلا 6G تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے 6G سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جانے کا مقصد ٹیراہرٹز (Terahertz) ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرنا ہے۔

6 جی مصنوعی سیارہ تین مزید چینی مصنوعی سیاروں کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ارجنٹینی کمپنی کے تیار کردہ 10 کمرشلی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کو بھی لانچ کیا گیا ہے۔

ان سبھی مصنوعی سیاروں کو ایک ہی راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے شمالی شانسی صوبے میں تائیوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانچ کیا گیا ہے۔