کورونا پھر زور پکڑنے لگا، 24 گھنٹوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

167

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 253 جبکہ 6,943 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 16,912 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، پنجاب میں 106,208 ،بلوچستان میں 16,041، خیبرپختونخواہ 40,285، گلگت بلتستان میں 4,343، اسلام آباد میں 21,302 اور آزاد کشمیر میں 4,652 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,667، پنجاب 2,399، خیبرپختونخوا 1,288، اسلام آباد 236، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 153 اورآزاد کشمیر میں 107 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 17 ہزار 898 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 46 لاکھ 43 ہزار 913 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 400  ٹیسٹ کے دوران 1,502 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 20 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 890 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 96 لاکھ 67  ہزار 976 افراد متاثر، 12 لاکھ 48 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 52 لاکھ 54 ہزار 953 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔