عرب امارات: عوام کو بےحیائی اور شراب نوشی کی سرکاری اجازت مِل گئی

669

متحدہ عرب امارات نے ملک کے اسلامی قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے غیر شادی شدہ جوڑوں کو زنا کرنے اور 21 سال تک کے افراد کو شراب نوشی کی اجازت دے دی ہے۔

دبئی میں جہاں مسلمانوں کو شراب کے لائسنس جاری کرنے پر سخت پابندی تھی اب اس ترمیم شدہ قانون کے تحت مسلمان بھی شراب نوشی کرسکیں گے جبکہ غیر شادی شدہ جوڑوں کے ایک ساتھ رہنے میں مسلمان اور غیر مسلموں میں فرق کو ملحوظ بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق قانونی سطح پر اس طرح کی ذاتی آزادیوں کو وسیع کرنا ایک ایسے ملک کی عکاسی کرتا ہے جس نے اپنے قوانین کی بنیاد اسلامی نظام پر رکھی تھی۔

امارات میں یہ انتہائی متنازعہ تبدیلیاں اماراتی حکمرانوں کی تیزی سے بدلتے معاشرے میں خود کو ڈھالنے کی کوششوں کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔