دشمن کو جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں ضروری ہیں، آرمی چیف

203

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کارروائیوں کا جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں بہت ضروری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے لاہور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا استقبال کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہرصالح عباسی اور کوارٹرماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ  دورے کے موقع پر آرمی چیف نے کور کی لاجسٹک تنصیبات کا معائنہ کرتے ہوئے  کہا کہ مؤثر اور ہموار لاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔