بندر جنگلوں کےبجائے چڑیا گھر میں زیادہ خوش رہتے ہیں، تحقیق

226

نئی تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ بندر جنگلوں سے زیادہ چڑیا گھرمیں رہنا پسند ہے جبکہ انہیں جنگلوں کی قدرتی آواز سے زیادہ ٹریفک کی آواز پسند ہے۔

 فن لینڈکے دارالحکومت ہیلسنکی کے کورکیزاری کے چڑیا گھرمیں ایک تجربہ کیا گیا جس میں سفید بندروں کے پنجروں میں خاص سینسر لگائے گئے۔ ریسرچ میں بندروں کو مختلف قسم کی آوازیں سنائی گئیں جس کے بعد ان کے ردعمل کو ریکارڈ کیا گیا۔

نئی تحقیق میں بندروں کو بارش، ٹریفک، مسحور کن میوزک اور ڈانس میوزک کی آوازیں سنائی گئیں۔ بندروں کو سب سے زیادہ مسحور کن میوزک پسند آیا لیکن ٹریفک کی آواز نے بندروں میں ایک خاص دلچسپی پیدا کی اور اس آواز کو سن کر بندروں نے اچھلنا کودنا شروع کردیا۔

تحقیق فن لینڈ کی آلتو یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئے کہ جانور سورہے ہوتے ہیں یا آرام کررہے ہوتے ہیں تو گاڑیوں کے گزرنے اور ٹریفک کی آواز سے وہ سب سے زیادہ محظوظ ہوتےہیں۔

ریسرچ میں شامل کوآرڈینیٹر کِرسی پینونن نے کہا کہ ٹریفک کی آواز کو بندر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ کمیونیکیشن کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔