وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم سیاست کو بند گلی کی طرف لے کر جا رہے ہیں جب کہ کل بلاول نے زوردار بیان دیا ہے بلاول نے انٹرویو میں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمام جماعتیں بھرپور حصہ لے رہی ہیں،دیکھتے ہیں ہارنے والے ہارکو تسلیم کریں گے یا نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 14 کلو میٹرتک کے سی آرٹریک کو کلیئرکردیا، آج کراچی میں ریلوے سے متعلق میٹنگ تھی، کراچی میں ریلوے اراضی پرقبضہ ختم کرنا چاہتے ہیں سپریم کورٹ نے جو احکامات دیے اس پر عمل ہوگا باقی پھاٹک بنانا، اوور ہیڈ برج، انڈرگراؤنڈ اور دیگر کام کرنا سندھ حکومت کے ذمہ ہے۔
جہانگیر ترینی کی واپسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر کوئی کہتاتھا جہانگیر ترین بھاگ گیا،جہانگیر ترین واپس آگیا اسے سراہا جانا چاہیے۔
انہوں نے دو ٹوک کہا کہ این آراو کے علاوہ ہرچیز پربات ہوسکتی ہے،پیپلزپارٹی 30 دسمبر سے 20 جنوری تک ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی، نیب،این آراو کے علاوہ تمام معاملات پربات چیت کو تیارہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہاحکومت مدت پوری کرے گی۔