الیکشن ڈے کے بعد وصول ووٹوں کو علیحدہ کرنے کا حکم

178

امریکی سپریم کورٹ نےپنسلوینیا کوالیکشن ڈےکے بعد وصول ووٹوں کوعلیحدہ کرنےکاحکم دے دیا۔

نائب گورنرپنسلوینیانےالیکشن ڈےکےبعدموصول ووٹ علیحدہ کرنےکےعدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھرووٹ صدارتی الیکشن پراثراندازنہیں ہوسکتے۔

نائب گورنرجان فیٹزمین نے کہا کہ عدالتی حکم محض قانونی حکمت عملی ہے،پنسلوینیا یہ اقدام پہلےہی کررہاہے۔

دوسری جانب ایڈیسن ریسرچ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں 96 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جس میں جوبائیڈن کو 49.6 فیصد ووٹ،ٹرمپ کو 49.1 فیصد ووٹ ملے ۔پنسلوانیا میں جوبائیڈن کی برتری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایریزونا میں 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ۔جوبائیڈن کو 49.6 فیصد ووٹ،ٹرمپ کو 48.7 فیصد ووٹ ملے۔جارجیا میں جوبائیڈن کو 4289 ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔

امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے عمل کو ختم ہوئے 2 روز گزر جانے کے باجود نتائج نامکمل ہیں اور ابھی تک ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن کی ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری اب تک برقرار ہے۔

ری پیلکن پارٹی کے امیدوار اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹس حاصل کرچکے ہیں جبکہ مخالف امیدوار جو بائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ ٹرمپ پر سبقت رکھتے ہیں اور اس طرح جوبائیڈن کو وائٹ ہائوس پہنچنے کے لیے 6 ووٹ درکار ہیں.

امریکی صدارتی انتخاب میں جن 5 اہم ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں ان میں جوبائیڈن کو جارجیا میں 4 ہزار300، نیواڈا میں جوبائیڈن کو ٹرمپ پر 22 ہزار 600، اریزونا میں جوبائیڈن کو 29 ہزار800 اور پنسلوینیا میں بھی جوبائیڈن کو ٹرمپ پر 28 ہزار 800 سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے جبکہ شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو 50 اور جوبائیڈن کوتقریباً 49 فیصد ووٹ ملے ہیں.