اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کی درخواست پر عدالت نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا.
مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 24 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے.
یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد نوازشریف 19 نومبرکو لندن روانہ ہوگئے تھے.