روسی صدر نے وزیراعظم کی تقرری کا اختیار ایوانِ زیریں کو دیدیا

218

روسی صدر پوٹن نےحکومت سازی کےنئےضوابط کوقانونی حیثیت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  روسی صدر نے اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تقرری  کے لیے نئے ضوابط کو قانونی حیثیت دے ہے۔

روس میں وزیراعظم،نائب وزیراعظم،وفاقی وزراکاتقررایوان زیریں کی منظوری سےہوگا۔روس میں دفاع،داخلہ اورخارجہ امورکےوزراکاتقررایوان بالاکےمشورےسےکیاجاتاہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی اخبار دی سن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن آیندہ سال جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے اور وہ ایسا اپنی بیماری پارکنسن کی وجہ سے کریں گے۔ برطانوی اخبار نے یہ خبر اپنے روسی ذرائع سے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیماری کی وجہ سے صدارت چھوڑنے کے لیے ان کی دونوں بیٹیاں اور ایک دوست ان پرمسلسل دباؤ ڈال رہے ہیں۔ رواں ہفتے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایسی غیر متوقع قانون سازی کی جارہی ہے، جس کے ذریعے پیوٹن کو زندگی بھر کے لیے سینیٹر بنانے کی راہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق کئی مواقع پر پیوٹن کے سیدھے ہاتھ کو کم حرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔ پارکنسن میں انسانی اعضا کی حرکات و سکنات آہستہ آہستہ بند ہونے لگتی ہیں۔ تاہم روسی صدارتی محل کریملن نے برطانوی اخبار کی اس رپورٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر مکمل طور پر صحت مند ہیں۔