کرنسی کی تنزلی: مرکزی بینک کے گورنر عہدے سے فارغ

266

ترک لیرا کی گرتی قیمت پر ترک سینٹرل بینک کےگورنرمراد اوایزال کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق ترکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ترکش لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کے بحران کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر مراد اوایزال کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہےجبکہ ان کی جگہ سابق وزیر خزانہ ناجی اقبال کو نیا گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔

رواں سال کورونا وائرس کے باعث حالیہ چند ماہ میں ترکش لیرا کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اس وقت ایک امریکی ڈالر ترک لیرا کے مقابلے8.52 کے برابر ہے۔

 سرکاری اعلامیے میں گورنر کی تبدیلی کی واضح وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

 رواں مالی سال میں اب تک ترکش لیرا 35 فیصد تک ڈی ویلیو ہوچکا ہے۔

رواں ترکی میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ی گئی ہے جس کی شرح 12 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔