واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا

271

سان فرانسسکو: واٹس ایپ نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

واٹس ایپ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارف کو کسی بھی دوست یا گروپ کو کھول کر اُس کے اوپر (کانٹیکٹ انفو) پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد صارف کے سامنے تفصیلات آئیں گی اور وہاں اسٹارٹڈ میسج کے نیچے ’خود بہ خود غائب ہونے والے میسجز‘ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پاس پہلے پرانے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت نہیں تھی البتہ اب وہ ایک آپشن کا انتخاب کر کے مخصوص پیغامات کو منتخب کریں گے جس کے بعد وہ 7 روز کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔

صارفین کو شکایت تھی کہ اُن کو دوستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی جس کی وجہ سے اُن کے موبائل فون کی میموری بھر جاتی تھی۔

صارف کے متعین کردہ وقت میں ایپ سے پچھلے تمام میسجز خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا نیا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے یہ سہولت مرحلہ وار متعارف کرائی جارہی ہے۔