پہیہ، انسانی تاریخ کی اہم ترین ایجادات میں سے ایک

335

3500 قبل مسیح میں پہیے کی ایجاد سے پہلے انسانوں کے پاس روز مرہ کے معمولات کو انجام دینے کے وسائل انتہائی حد تک محدود تھے جیسے کہ کتنا سامان ترسیل کرسکتے ہیں اور کتنی دور تک کرسکتے ہیں۔

دراصل پہیہ ایجاد کا اہم عنصر نہیں تھا۔ ہارٹ وِک کالج کے ماہر بشریات پروفیسر ڈیوڈ انتھونی کے مطابق پہیے سے کسی غیر متحرک چیز کو منسلک کرنا ایجاد کا اہم جُز ہے۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ پہیے اور اُن دونوں کو جوڑنے والا دھرا جسے انگریزی میں axle کہا جاتا ہے، کا تصور تھا اور اس کو بنانا اس سے کہیں زیادہ مشکل تھا کیونکہ پہیوں کے بیچ کے سوراخوں میں جانے والا دھرا بھی مکمل ہموار اور درست گول ساخت کا ہونا چاہیے تھا اور اسے پہیوں کے درمیان ایسے جوڑنا جو نہ ہی بہت تنگ ہو اور نہ ہی بہت ڈھیلا، مشکل تھا۔