سجاس کا اعزازی ممبر کاشف فاروقی سے اظہار تعزیت

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے اعزازی ممبر کاشف فاروقی المعروف کپتان سے ان کے بڑے بھائی “” طارق اسد فاروقی “” کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے, سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ پاک مرحوم کی معغفرت فرمائے۔