تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے‘ بلاول

90

دیا مر(صباح نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے۔ دیا میر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے جب کہ ہمیں دیکھ کر کچھ اور سیاسی جماعتیں بھی گھبرانا شروع ہوگئی ہیں، حکومت نے2برس کے دوران گلگت میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس دوران گلگت کے لیے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا،اب جب الیکشن ہونے والے ہیں تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت کا دورہ کیا لیکن اب ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں مزدور، ڈاکٹرز اور کسان احتجاج کررہے ہیں، تبدیلی کے نام پر پورے پاکستان میں تباہی پھیل رہی ہے،انہوں نے خیبر پختونخوا میں ایک اسپتال نہیں بنایا۔