سول ایوی ایشن اتھارٹی 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

78

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کے2 ڈائریکٹر جنرل (ڈی جیز) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ریگولیٹری امور اور ائر پورٹس کمرشل آپریشن کے لیے2 الگ ڈائریکٹر جنرل تعینات ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کی بطور قائم مقام ڈی جی 3 ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 600 درخواستوں کے باوجود ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے اب تک کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا ہے۔