اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز
شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلیے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر کی جانب سے مریم نواز پر کیے گئے ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وہ گلگت میں ہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پر بھی ذاتی حملے کرچکے ہیں۔