متاثرین سستی بستی اسکیم کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

74

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) متاثرین سستی بستی اسکیم کی جانب سے بستی اسکیم کے مبینہ قبضے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ان کے مطالبات سے متعلق نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عاصم خان و دیگر نے کہا کہ کئی سال سے سستی بستی اسکیم کی زمین پر قبضہ ہے مگر کوئی بھی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت معاملے کو نوٹس لے کر سستی بستی اسکیم کی زمین کو واگزار کرائے۔