شاہد خاقان عباسی پر حملہ،بال بال بچ گئے

76

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پر حملہ ،موبائل فون لگنے سے بال بال بچ گئے، کارکنان اور پولیس نے موبائل فون مارنے والے مشکوک شخص گرفتار کرلیا ہے، مشکوک شخص نے بلٹ پروف جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی راولپنڈی میں ورکرز کنونشن
سے خطاب کررہے تھے کہ ایک مشکوک شخص جس نے چہرے پر بلیک رنگ کی عینک لگا رکھی تھی اور جیکٹ پہنی ہوئی تھی، اس نے اس دوران شاہد خاقان عباسی کو مارنے کیلیے اسٹیج کی جانب موبائل پھینک دیا۔تاہم موبائل فون شاہد خاقان عباسی کو نہیں لگا، لیکن ن لیگ کے کارکنان نے اس موبائل پھینکنے والے مشکوک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے اس کی تلاشی لی اور جیکٹ اتار دی، بتایا گیا کہ مشکوک شخص نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔تاہم فی الحال معلوم نہیں ہوسکا کہ مشکوک شخص نے شاہد خاقان عباسی پر موبائل فون سے کیوں حملہ کیا، ان وجوہات کو جاننے کیلئے پولیس تفتیش کررہی ہے۔