ایک باپ کا اپنے بیٹے کی رہائی کیلیے انوکھا انتظار

307

فسلطینی باپ کی اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے 17 سالہ انوکھا انتظار اختتام کو پہنچا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطین کے 77 سالہ سمیع قعدان نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے ایک منفرد اور انوکھا طریقہ اپنایا.

سمیع قعدان نے اپنے بیٹے عبدالروٗف کے انتظار میں ایک کیلنڈر بنایا جس پر وہ ہر روز کی تاریخ پر کراس (x) کا نشان لگا دیتے اور بیٹے کے انظار میں ایک ایک دن گنتے رہتے اور یوں بالآخر بیٹے کی رہائی کا 17 سالہ طویل انتظار اختتام کو پہنچا۔

واضح رہے کہ عبدالروٗف کو 2003 میں اسرائیلی عدالت نے 17 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔