جوبائیڈن کی جیت پر سی این این کے میزبان رو پڑے

336

امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کی خبر سن کر نیوز ٹی وی کے میزبان رو پڑے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جیت کی خبر پر سی این این کے میزبان وین جونز اپنے جذبات پر قانو نہ رکھ سکے اور براہ راست نشریات کے دوران آب دیدہ ہوگئے۔

وین جونز نے جوبائیڈن کی جیب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج تارکینِ عطن، سیاہ فام اور مسلمان خوش ہوں گے۔

سی این این کے میزبان نے کہا کہ یہاں کتنے لوگوں کی سانس رُکی ہوئی تھی۔ اب امریکا میں مسلمان پریشان نہ ہوں۔ آج امریکا میں بچوں کو کردار کی اہمیت بتانا آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ تارکینِ وطن ہیں تو آپ کو اس بات کی بالکل بھی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ نو منتخب صدر جوبائیڈن آپ کو آپ کے بچوں سے الگ کر دیں گے۔