کورونا وار میں مسلسل تیزی ، 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد جاں بحق

213

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 جبکہ 6,968 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 17,804 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 49 ہزار 542، پنجاب میں 106,577 ،بلوچستان میں 16,055، خیبرپختونخواہ 40,397، گلگت بلتستان میں 4,358، اسلام آباد میں 21,557 اور آزاد کشمیر میں 4,703 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔  4,676,263

سندھ میں موزی مرض سے 2,679، پنجاب 2,407، خیبرپختونخوا 1,288، اسلام آباد 238، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 154 اورآزاد کشمیر میں 109 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 417 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 46 لاکھ 76 ہزار 263 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32 ہزار 350  ٹیسٹ کے دوران 1,436 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 25 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 921 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 26 لاکھ 37  ہزار 40 افراد متاثر، 12 لاکھ 56 ہزار 352 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 55 لاکھ 49 ہزار 694 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔