متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے غیر شادی شدہ جوڑوں اور شراب نوشی سے متعلق نیا قانون منظور کرلیا.
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواےای) کی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا جس کے تحت یو اے ای میں اب غیرشادی شدہ جوڑے کا ساتھ رہنا اور لوگوں کا شراب پینا اور خریدنا جرم تصور نہیں کیا جائے گا.
منظور کیے گئے قانون کے مطابق غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے میں کسی قسم کی قانونی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا، شراب پینے کے لیے عمر 21 سال ہونا ضروری ہے جبکہ اس سے قبل شراب پینے، بیچنے اور استعمال کے لیے لائسنس ہونا ضروری تھا.
یو اے ای میں رہنے والے غیر ملکی باشندوں کو طلاق اور وراثت سے متعلق اپنے اپنے ممالک کے قوانین پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی.
نئے قانون کے تحت غیرت کے نام پر قتل اور اس جیسے دیگر اقدامات کو قابل سزا جرائم میں شمار کرلیا گیا ہے جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کو ہراساں کرنے پر مردوں کو سخت سزا دی جائے گی.