سندھ رینجرز کا جرائم کو روکنے کیلیے بڑا اقدام

259

کراچی: سندھ رینجرز نے سیکیورٹی صورتحال کو جدید اور موثر بنانے کے لیے ایپ متعارف کردی.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ایپ سے ابتدائی طور پر اسپتالوں، بینکوں، اسکولوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایپ کا مقصد کراچی میں اداروں اورعوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے، ایپ کا مقصد رینجرز کی جانب سے بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم کی روک تھام ہے،

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ایک بٹن سے صارف کا پیغام کنٹرول روم کو پہنچ جاتا ہے، کنٹرول روم میں اسکرین نمایاں ہوجائے گی اور الارم سے اطلاع ملے گی، رجسٹر شدہ ادارہ اور شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں آگاہی دے سکتے ہیں.