گلگت بلتستان انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں، مریم نواز

93

چلاس(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کے انبار لگ گئے ہیں۔چلاس گللگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہحکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں،الیکشن آیا نہیں لیکن دھاندلی شروع ہو گئی ہے، حکمران لاکھ دھاندلی کرلیں یہاں سے شیر ہی جیتیں گے، شیر آگیا تو سارے گیڈر بھاگ جائیں گے،(ن) لیگ کے امیدوار لوٹوں کو شکست دیں گے جب کہ گلگت بلتستان الیکشن میں عوام لوٹوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں۔ مریم نواز نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد سے گلگت پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کا پر جوش استقبال کیا۔مریم نواز نے جگللوٹ میں بھی عوامی جلسے سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔