مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج پر حملہ،افسر سمیت 4 اہلکار ہلاک، 3کشمیری شہید

125

سری نگر (آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے جبکہ ایک حملے میں 4 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جبکہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ضلع کپواڑا میں ہی ایک حملے کے دوران 4 بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں بھارتی فوج کا آفیسر، 2 اہلکار اور ایک بارڈر سیکورٹی فورس کا اہلکار شامل ہے۔