کوہاٹ: محفل موسیقی کے دوران فائرنگ، 5افراد جاںبحق

111

کوہاٹ( خبر ایجنسیاں)فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7افراد جاںبحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغازئی میں ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب موسیقی تقریب کے دوران2گروپوں کا آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ ہوئی جن کے درمیان پرانی دشمنی تھی،فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے دیگر کی تلاش شروع کردی۔دوسری جانب ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔